مالیگاؤں: مہاراشٹر حکومت میں اقلیتی، اوقاف، فروغ مہارت و کاروبار وزیر کے وزیر نواب ملک کی ای ڈی کے ذریعے گرفتاری کے خلاف مسلم اکثریتی علاقہ مالیگاؤں میں این سی پی کارکنان اور دیگر لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں آصف شیخ کی قیادت میں ای ڈی اور بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا Protest in Malegaon against the arrest of Nawab Malik۔
معلوم ہو کہ نواب ملک کو بدھ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا۔ ای ڈی نے ممبئی انڈر ورلڈ، مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھیوں کی سرگرمیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے بعد نواب ملک کو گرفتار کیا۔ Nawab Malik Arrested By Enforcement Directorate۔
مزید پڑھیں:
اس کے بعد انھیں پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں کورٹ نے وزیر نواب ملک کو 8 روزہ ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا، جس کی وجہ سے نواب ملک اب 3 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں رہیں گے۔