ETV Bharat / city

مالیگاؤں تشدد: مزید 8 شخص کو بھیجا گیا جیل - news malegaon

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ہوئے تشدد کے معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ لوگوں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے، جس کے بعد گرفتار کیے گئیے شخص کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔ وہیں دوسری طرف پولیس کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں رات میں گھسنے پر مقامی رکن اسمبلی نے انتظامیہ کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے قصوروں کو گرفتار نہ کریں، جبکہ دوسری طرف ریاستی اقلیتی وزیر نواب ملک نے کہا کہ فسادات کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

Malegaon violence: 8 more sent to jail
Malegaon violence: 8 more sent to jail
author img

By

Published : Nov 17, 2021, 5:11 AM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مالیگاوں شہر میں ہوئے تشدد کے معاملے میں آج مزید 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے مقامی کورٹ میں پیش کیا۔ جہاں انہیں 20 نومبر تک پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اب تک پولس نے 42 ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔ اسی کڑی کے طور پر آج بھی پولیس نے عائشہ نگر سے عتیق احمد، سعید احمد اور سٹی پولیس اسٹیشن سے 7 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا۔

جن میں سید وسیم سید حسن، محمد اسمٰعیل محمد اسرائیل، محمد رفیق محمد یونس، شیخ شبیر شیخ مصطفیٰ، وسیم احمد لئیق احمد، جاوید خان عطاء اللہ خان، نفیس رضوان شیخ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمین کی پیروی دفاعی وکلاء کے پینل میں شامل سینئر ایڈوکیٹ عظیم خان نے کی جبکہ ایڈوکیٹ عارف شیخ، ایڈوکیٹ خلیل انصاری، ایڈوکیٹ اویس شیخ، ایڈوکیٹ مصطفےٰ، توقیر رضوی، ایڈوکیٹ غلام رسول، ایڈوکیٹ نعیم شریف، ایڈوکیٹ خالد یوسف، ایڈوکیٹ فاروق میمن، ایڈوکیٹ توصیف خان وغیرہ نے بھی معاونت کرتے ہوئے مدلل بحث کی۔
مزید پڑھیں:

مقامی کورٹ کے جج نے تمام ملزمین کو 20 نومبر تک پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا۔ اس کے علاوہ قلعہ پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جن میں ضیاء الرحمن مسکان اور عمار انصاری یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح عائشہ نگر میں 353 کے تحت دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ میں ضمانت ملنے کے بعد ایاز ہلچل کو سٹی پولیس عملہ نے عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.