مالیگاؤں شہر میں ڈائریا اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد اضافہ اور نلوں میں گندہ بدبو دار پانی سپلائی ہونے کے علاوہ تاخیر سے پانی سپلائی کیے جانے پر اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد اور مستقیم ڈِگنیٹی کی قیادت میں کمشنر دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔
جنتا دل سیکولر کے رہنماوں نے محکمہ صحت و پانی سپلائی کے افسران کو طلب کیا اور شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی نے کارپوریشن انتظامیہ کی لاپرواہی پر افسران کو متنبہ بھی کیا۔
فی الحال چنتا دل سیکولر کے رہنماؤں نے شہریان سے گذارش کی ہے کہ پانی کو اُبال کر پیئیں اور لوزموشن کی شکایت پر فوراً کارپوریشن کے اسپتال یا پرائیویٹ اسپتال سے رجوع کریں۔
احتجاج میں شان ہند نہال احمد، مستقیم ڈِگنیٹی، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے، معاون کارپوریٹر سید سلیم، سہیل عبدالکریم، عارف حسین پاپا، مسیح اللہ بیسٹ، صغیر آرٹ، عمران باقی، آفتاب عالم، عبدالرحمن انصاری، ابواللیث انصاری، افتخار بیلباغ، تنویر اشرف، جاوید گلنار، امجد پٹھان اور اسرائیل پاپے بھی شامل رہے۔