منوج جھا نے کہا کہ' میں بہار کے لوگوں سے آگے آنے کی اپیل کرتا ہوں، آپ کو اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا کہ اگر آپ کوویڈ 19 کے ٹیسٹ میں مثبت پائے جاتے ہیں تو ہر گز آپ مجرم نہیں ہوں گے، آپ کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور آپ کا علاج ہو سکے گا۔ آپ افسران کو صحیح معلومات دے کر دوسروں کی مدد کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے رابطے میں آئے تمام لوگوں کی جانچ کو یقینی بنا نا بے حد لازمی ہے مزید اس معاملے پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔
آپ کو بتا دیں کہ ان حالات کے پیش نظر بھی ضلع نالندا میں 14 اور 15 اپریل کو 640 افراد نے تبلیغی جماعت میں شرکت کی۔
ریاستی محکمہ ڈیزاسٹر نالندہ ڈی ایم کو لکھے گئے مکتوب میں یوگیندر یادو نے بتایا ہے کہ ضلع میں 14 اور 15 اپریل کو تبلیغی جماعت میں مجموعی طور پر 640 افراد نے حصہ لیا۔ یہ اجتماع بہار شریف کی شیخ پورہ کی مسجد میں منعقد ہوئی۔