ETV Bharat / city

ہریانہ مارک کی غیر قانونی شراب کے ساتھ اسمگلر گرفتار - انگریزی شراب برآمد

ریاست اتراکھنڈ میں الموڑا پولیس نے ہریانہ مارک کی سینکڑوں کوارٹر انگریزی شراب کے ساتھ دہلی کے اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ہریانہ مارک کی غیر قانونی شراب کے ساتھ اسمگلر گرفتار

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 8:26 PM IST

اتراکھنڈ کی الموڑا پولیس نے دہلی کے ایک شراب اسمگلر کو ہریانہ مارک کی غیر قانونی شراب کے ساتھ گرفتار کیا۔ اسمگلر سے ہریانہ مارک کی ہزاروں روپے کی غیر قانونی شراب بر آمد کی گئی۔

ملزم شراب کو ہریانہ سے خرید کر پہاڑی علاقوں میں فروخت کرنے کے لئے لے جا رہا تھا۔

سیلٹ کے تھانہ انچارج دھریندر کمار نے بتایا کہ اتوار کی رات کو منشیات اسمگلنگ کے سیلٹ کے مارچولا میں مہم چلائی جا رہی تھی، اسی دوران رام نگرکی طرف سے آنے والی کار نمبر ڈی ایل 4950 کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے ہریانہ مارک کی 480 کوارٹر انگریزی شراب برآمد کی گئی۔

کار میں سوار روہت کمار ولد نانک چندر ساکن حسن پور غازی آباد، حال پنجابی باغ دہلی، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ حصار سے شراب خرید کر لا رہا تھا اور پہاڑی علاقوں میں فروخت کر بڑا منافع کمانا چاہتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے اور پولیس ملزم کے مجرمانہ ریکارڈ کی چھان بین کر رہی ہے۔

پولیس نے کارکو بھی ضبط کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.