ریاست اتراکھنڈ میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ریاست کے المورہ میں آئی ٹی بی پی کے 34 جوانوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔
جیسے ہی جوانوں میں کورونا کی خبر آئی آئی ٹی بی پی کے علاقائی ہیڈ کوارٹر میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، احتیاط کے طور پر کورونا پائے جانے والے تمام جوانوں کو آئیسولیٹ کیا جارہا ہے۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے المورہ کے سی ایم او سویتا ہانکی نے بتایا کہ کورونا کے خطرے کے پیش نظر گزشتہ روز المورہ کے کوسی میں واقع آئی ٹی بی پی کے علاقائی ہیڈکوارٹر میں تمام جوانوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں سے 34 جوانوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔باقی فوجیوں کی کورونا رپورٹ کا ابھی تک انتظار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان تمام فوجیوں کو آئی ٹی بی پی کی جانب سے آئیسولیٹ کیا جارہا ہے۔
سی ایم او سبیتا ہانکی مزید نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 21216 افراد کے نمونے لیے جاچکے ہیں، ان میں سے 18306 نمونے کی رپورٹ آچکی ہے اور 2910 رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے۔ ضلع میں مجموعی طور پر کورونا کے 515 کیسز ہیں، جن میں سے 122 ایکٹیو کیسز ہیں۔