ETV Bharat / city

ناگپور: آیورویدک ڈاکٹروں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری - اعزازیہ رقم 10 ہزار روپے

ناگپور میں سرکاری آیورویدک کالج اور اسپتال کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا۔

ناگپور: آیورویدک ڈاکٹروں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

author img

By

Published : Oct 10, 2020, 8:23 PM IST

ناگپور میں سرکاری آیورویدک کالج اور اسپتال (جی اے سی ایچ) کے 140 ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے ہفتہ کو مسلسل تیسرے روز بھی اپنا احتجاج جاری رکھا۔

ڈاکٹروں نے بدھ کو غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کی تھی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جس طرح ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کو اعزازیہ رقم ملتی ہے اسی طرح انہیں بھی 10 ہزار کی اعزازی رقم دی جائے۔

ان ڈاکٹروں کو ناگپور کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں کووڈ-19 کی ڈیوٹی دی گئی ہے۔ ریاست کے دیگر سرکاری آیورویدک کالج اور اسپتالوں کے ڈاکٹر بھی ہڑتال میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ہڑتال کر رہے ڈاکٹروں نے کہا کہ آیوش انتظامیہ کی جانب سے مطالبہ تحریری طور تسلیم کرنے کے بعد ہی وہ اپنی ہڑتال ختم کریں گے۔

حکومت مہاراشٹر نے دو ستمبر کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس ڈاکٹروں کی اعزازیہ رقم 10 ہزار روپے ماہانہ بڑھانے کے لیے منظوری دی تھی۔ اس میں آیورویدک ڈاکٹروں کو شامل نہیں کیا گیا جس کے سبب انہوں نے ہڑتال شروع کردی اور اعزازیہ میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.