ETV Bharat / city

راجستھان: سڑک حادثے میں 11 لوگوں کی موت

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 10:03 AM IST

راجستھان میں گاڑیوں کے تصادم میں گیارہ لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ کئی زخمیوں کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے۔ مرنے والے سبھی ایک ہی ضلع کے رہائشی ہیں۔

News
راجستھان: سڑک حادثے میں 11 لوگوں کی موت

راجستھان کے بیکانیر میں دردناک سڑک حادثے میں 11 لوگوں کی موت ہوگئی۔ جانکاری کے مطابق بیکانیر جودھپور شاہراہ پر نوکھا ناگور کے درمیان موجود شری بالاجی گاؤں کے نزدیک ایک کوروزر گاڑی اور ٹیلر کے آمنے سامنے آنے سے حادثہ پیش آیا۔

تصادم میں 8 لوگوں کی موت موقع پر ہی ہوگئی جبکہ تین نے ہسپتال لے جاتے وقت دم توڑ دیا۔ 7 لوگ بُری طرح زخمی بتائے گئے ہیں، جنہیں نوکھا اور بیکانیر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کوروزر میں سوار سبھی لوگ مدھیہ پردیش کے سججن کھیڑاؤ دولت پور کے رہائشی ہیں۔

مزید پڑھیں: آندھراپردیش کے اونگول میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

ضلع نوکھا ناگور کی پولیس موقع پر پہنچی ہے اور زخمیوں کو ہسپتال روانہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.