ETV Bharat / city

کرناٹک: ندی میں ڈوبنے سے چھ لوگوں کی موت - کرناٹک کے میسرو اور مانڈیا ضلع کی اہم خبر

کرناٹک کے میسور اور مانڈیا ضلعوں میں الگ الگ حادثوں میں تیرنے گئے چار نابالغ سمیت چھ لوگوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔

کرناٹک میں ڈوبنے سے چھ لوگوں کی موت
کرناٹک میں ڈوبنے سے چھ لوگوں کی موت
author img

By

Published : Apr 23, 2021, 10:23 PM IST

پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ میسور ضلع کے ہیمیگے گاؤں کے چار نابالغ جمعرات کی دیر شام کاویری ندی میں تیرنے گئے تھے، تبھی ان کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ ہلاک شدگان کی پہچان یشونت، مہادیو پرساد،کشور اور پاراشیو مورتی کے طورپر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق یشونت اور مہادیو کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جبکہ دیگر دو لاشیں تلاش کرنے کےلئے مہم چلائی جارہی ہے۔ مانڈیا ضلع میں ہوئے ایک دیگر حادثے میں کرشن راج ساگر باندھ کے نارتھ بینک گاؤں کے نزدیک مندر میں پوجا کرنےسے پہلے وشوسریئیا نہر میں تیرنے کے دوران ڈوبنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ ہلاک شدگان بساویگوڑا اور سنے گوڑا بھی میسور کے ملی ناتھپورا کے رہنے والے تھے، دونوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔لاشیں ان کے گھروالوں کے حوالے کردی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.