ETV Bharat / city

بہار کے مزدوروں کی حکومت سے مدد کی اپیل - covid19

بہار کے مدھے پورہ ضلع کے 80 سے زائد مزدوروں نے ویڈیو میسیج کے ذریعہ بتایا ہے کہ وہ مخلتلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے پاس کھانے کے لئے کوئی چیز نہیں ہے۔

hunger
hunger
author img

By

Published : Mar 30, 2020, 10:17 PM IST

بہار کے مدھے پورہ ضلع کے 80 سے زائد مزدور جو لاک ڈاؤن کے باعث دہلی، نوئیڈا اور چنڈی گڑھ میں پھنسے ہوئے ہیں، انہوں نے ایک ویڈیو میسیج بھیج کر ضلع انتظامیہ اور بہار حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

بہار کے مزدوروں نے ویڈیو میسیج بھیج کر حکومت سے مدد کی اپیل کی

ان مزدوروں نے ویڈیو میسیج کے ذریعہ کہا ہے کہ وہ جس فیکٹری میں کام کرتے ہیں لاک ڈاؤن کے باعث وہاں کام بند ہو چکا ہے اور ان کے پاس پیسہ اور راشن بھی نہیں ہے۔ ایسے میں انتظامیہ ان کو کسی طرح وہاں سے نکالے یا اس کا کوئی متبادل تلاش کرے تاکہ انہیں راشن و دوسری ضروری اشیاء فراہم ہو سکے۔

مزدوروں نے کہا ہے کہ انہوں نے کھانا نہیں کھایا ہے

ضلع انتظامیہ کو مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے مزدوروں کی ایک فہرست بھی بھیجی گئی ہے جس میں ان کا نام موبائل نمبر اور وہ کہاں پھنسے ہوئے ہیں اس کی تفصیل ہے۔

فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں نے کہا ہے کہ انہوں نے کھانا نہیں کھایا ہے ساتھ ہی ساتھ بچے بھی ہیں جو بھوکے ہیں۔ مزدوروں نے بہار حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں گھر پہنچنے کا انتظام کیا جائے یا وہ جہاں مقیم ہیں وہیں ان کے کھانے پینے کا نظم کیا جائے۔

واضح ہو کہ چار دن قبل ہی بہار حکومت نے بہار کے باہر مختلف مقامات پر پھنسے مزدوروں کے لئے 100 کروڑ کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا تھا۔ بہار حکومت نے کہا تھا کہ جو جہاں پھنسا ہوا ہے اسے اسی مقام پر ضروری اشیاء مہیا کرائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.