ETV Bharat / city

مظفرپور: چمکی بخار کا قہر جاری

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 4:48 PM IST

ریاست بہار کے ضلع مظفر نگر کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا بحران کے دوران بچوں کو چمکی بخار کے قہر سے بچانے کے لئے وسیع پیمانے پر بیداری مہم شروع کی ہے۔ مظفر پور انتظامیہ نے 'چمکی کو دھمکی' نعرے کے ساتھ بیداری مہم کا آغاز کیا ہے۔

مظفرپور: کورو کے ساتھ ساتھ چمکی بخار کا قہر جاری

ڈی ایم ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ نے بتایا کہ کے چمکی بخار سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے بیداری مہم شروع کردی ہے۔

ڈی ایم ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ نے کہا کہ اس بار ضلع انتظامیہ چمکی سے لڑنے کے لئے نئی اسکیموں پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ دیہات میں تھری وہیلر یا فور وہیلر گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ گاڑیاں عوامی نمائند وں کے پاس یا پھر گاؤں میں موجود آنگن واڑی مراکز میں رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت کے پیش نظر ان گاڑیوں کو بچوں کو ہسپتال لے جانے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ' گزشتہ برس بھی ضلع میں چمکی بخار نے شدید ہنگامہ کھڑا کیا تھا۔ بہت سے بچے اس بخار کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.