مظفرنگرٹرانسپورٹ کارپوریشن دہلی بارڈر پر پھنسے اترپردیش کے شہریوں کے لیے بسوں کا انتظام کیا ہے۔ مظفرنگر پہنچنے والے روڈ ویز اہلکار نے بتایا کہ اترپردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے لاک ڈاؤن کے دوران کوشمبی اور لال کنواں میں کثیر تعداد میں پھنسے لوگوں کی پریشانی کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔
ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ریاست میں 1050 بسوں کو اس خدمات کے لیے مہیا کیا ہے۔ جو کہ بریلی، مینپوری، اٹاوہ، کاس گنج، لکھنؤ، اعظم گڑھ اور گورکھپور جیسے علاقوں میں مسافروں کو لے جارہی ہے۔ کچھ بسوں کو سہارنپور سے مختص کیا گیا ہے۔ جس میں 60 بسیں مظفر نگر سے دہلی کے لیے روانہ کیا گیا ہے تمام بسوں خصوصی صفائی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اور تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈرائیور اور آپریٹرز کو ماسک سینیٹائزر دیے گئے ہیں۔
مسافروں کو رومال یا ماسک پہننے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ نیز مسافروں کا میڈیکل جانچ بھی کیا جارہا ہے۔