اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کے بڑھانا تھانا حلقہ کے تحت آج صبح پولیس نے گانجے کی اسمنگلنگ کرنے والے دو افراد کو 20 پیکٹ گانجا کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے باعث کوتوالی انچارج انسپکٹر کشن پال پولیس ٹیم کے ساتھ میرٹھ کرنال راستے پر گڑھی سخاوات پولیس چوکی کے چوراہے پر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے۔ اس دوران جب پولیس نے کرنال سے آنے والی کالی لگزری ہونڈا سٹی کار کو روکنے کی کوشش کی تو ڈراوئیور نے کار کو تیزی سے بھگانا شروع کر دیا اور کار کو میرٹھ کی جانب بھگانے لگا۔
پولیس نے جب کار کا پیچھا کر بیولا چوکی کے قریب کار کو پکڑ لیا اور جب کار کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے بیس پیکٹ گانجا برآمد ہوا، جس کی قیمت آٹھ لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔ گرفتار اسمنگلر کا نام رضوان ہے جو وگیانا تھانہ حلقہ کے بڑھانا گاؤن کا باشندہ ہے اور وہ قبل میں منشیات اسمنگلنگ کے لئے 5 سال کی جیل کی سزا بھی کاٹ چکا ہے، جبکہ دوسرا جرائم پیشہ رام مہر عرف کالا شراب کی اسمنگلنگ معاملے میں قبل میں جیل جا چکا ہے۔
پولیس دونوں جرائم پیشہ کو گرفتارکر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔