ETV Bharat / city

یوپی پنچایتی انتخاب: پولنگ عملہ کے درمیان 'سوشل ڈسٹنسنگ' ندارد - کوکڑا بلاک میں پولنگ عملہ

اترپردیش پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے مظفرنگر کے کوکڑا بلاک میں پولنگ عملہ کے درمیان ڈیوٹی تقسیم کی جارہی تھی، لیکن بلاک میں کورونا کے پیش نظر احتیاط برتنے کے لیے کسی بھی طرح کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔

no social distance among polling staff in muzaffarnagar
یوپی پنچایتی انتخاب: پولنگ عملہ کے درمیان سماجی دور ندارد
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 7:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے پولنگ عملہ مظفر نگر سے انتخابی سامان کے ساتھ پولنگ مراکز کی جانب روانہ ہوگیا۔

یوپی پنچایتی انتخاب: پولنگ عملہ کے درمیان سماجی دور ندارد

پنچایت انتخابات کے مدنظر آج مظفر نگر کے کوکڑا بلاک میں پولنگ عملہ کے درمیان ڈیوٹی کو تقسیم کرنے اور اپنے اپنے پولنگ مراکز کی جانب روانہ ہونے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

پولنگ عملہ صبح سات بجے سے کوکڑا بلاک پر جمع ہوگئے تھے تاکہ تمام لوگ اپنے اپنے پولنگ مراکز پر بآسانی پہنچ سکیں، لیکن انتظامیہ کی جانب سے بلاک میں کورونا کے پیش نظر کسی بھی طرح کا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے عملہ کے درمیان نا تو سماجی دوری تھی اور نا ہی کورونا گائیڈ لائن کے تحت سینیٹائیزشن کا انتظام تھا۔

پولنگ عملے میں ایک شخص نے کہا کہ ہم صبح سات بجے سے قطار میں کھڑے ہیں لیکن یہاں پر کورونا کے گائیڈ لائن کے مطابق عمل نہیں کیا جارہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے لاپروائی برتی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایک ہی قطار میں مرد و خواتین کو کھڑا کردیا گیا ہے جبکہ کچھ لوگ روزے سے بھی ہیں اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے انتظامات نہیں کیے گئے ہیں، جس طرح سے وزیراعظم بار بار اپیل کررہے ہیں کہ دو گز کی دوری ضروری ہے اس کے مطابق انتظامیہ بالکل بھی عمل نہیں کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر یہاں سے کسی کو کورونا ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے متعدد لوگوں میں یہ وبا پھیلتی ہے تو اس کی ذمہ دار ریاستی حکومت ہوگی، انھوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے بلاک میں بہتر سے بہتر انتظامات ہونے چاہیے تھے، ایک یا دو کاونٹر بنانے کے بجائے دس یا پندرہ کاونٹر بنانے چاہیے تھے تاکہ کورونا پروٹوکول پر بھی بآسانی عمل ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.