ETV Bharat / city

مظفر نگر: اردو ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے لکھنؤ ڈیویلپمنٹ اتھاریٹی کو میمورنڈم بھیجا

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 5:46 PM IST

لکھنؤ کے شہید اسمارک میموریل پارک کا نام اردو میں غلط املا سے لکھے جانے کے معاملے میں مظفر نگر میں اردو تنظیم متحرک ہوئی ہے۔

Lucknow Development Authority
Lucknow Development Authority

لکھنؤ کے شہید اسمارک میموریل پارک کا نام اردو زبان میں غلط لکھے جانے کے معاملے میں مظفر نگر اردو ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے تشویش کا اظہار کیا اور ایک میمورنڈم لکھنؤ ڈیویلپمنٹ اتھاریٹی کے نام بھیجا ہے۔

مظفر نگر: اردو ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے لکھنؤ ڈیویلپمنٹ اتھاریٹی کو میمورنڈم بھیجا
اردو ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن مظفر نگر نے لکھنؤ وکاس پرادھیکرن کے ذریعے لگائے گئے سائن بورڈ 'شہید اسمارک پارک' کو اردو میں غلط املا کے ساتھ لکھے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ تنظیم کے مظفر نگر کے عہدیدار اور کارکنان نے ایک میٹنگ کر لکھنؤ وکاس پرادھیکرن کے ذریعے کیے گئے اس کام کی مذمت کی۔

تنظیم کے ضلع صدر کلیم تیاگی کی سربراہی میں نشست میں فیصلہ لیا گیا کہ ایک میمورنڈم لکھنؤ وکاس پرادھیکرن کے نام بھیجا جائے گا اور اسی کڑی میں آج ایک میمورنڈم لکھنؤ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے نام بھیجا گیا۔

اس سے متعلق معلومات دیتے ہوئے اردو ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مظفر نگر ضلع صدر کلیم تیاگی نے بتایا کہ ہمارے ذریعے ایک میمورنڈم لکھنؤ ڈیویلپمنٹ اتھاریٹی کی وائس چیئرمین کو اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے ارسال کردیا گیا ہے۔

میمورنڈم دینے والوں میں کلیم تیاگی، تحسین علی، بدرالزماں خان، رئیس الدین رانا، ڈاکٹر سلیم سلمانی، شمیم، گلفام احمد، انجینیئر نفیس رانا اور افتخار تیاگی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اردو میں نام کو ٹھیک نہیں کیا گیا تو آگے بھی ہم اس کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.