ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے ایس ایس پی ابھیشیک یادو کی ہدایت پر کرائم برانچ اور مقامی پولیس نے کروڑوں روپے کی ملکیت کے برانڈیڈ جعلی سپلیمنٹس بڑی مقدار میں برآمد کیے۔
پولیس نے موقع سے 3 ملزموں کوگرفتار کیا۔ضلع میں بڑی تعداد میں جعلی سپلیمنٹس اور پروٹین کی فروخت بدستور جاری تھی جس پر کاروائی کی گئی جم کرنے والےنوجوانوں کی صحت کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ کیا جا رہا تھا، اس کے استعمال سے جان جانے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔
ایک طویل عرصے سے ضلع میں جعلی سپلیمنٹس اور پروٹین فروخت کرنے کا کالا کاروبار چل رہا تھا ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کے دوران ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے مزید معلومات دی۔
اُنہوں نے بتایا کے ضلع مظفر نگر میں ایک نیشنل اسٹیٹ گینگ پکڑا گیا ہے۔جس میں تین ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں نقلی سپلیمنٹ برآمد کیے گئے ہیں۔یہ لوگ کافی وقت سے نقلی سپلیمنٹ فروخت کرتے آرہے تھے اس سپلیمنٹ پاوڈر کو زیادہ تر جم کرنے والا نوجوان اپنی باڈی بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
یہ ملٹی نیشل کمپنی برانڈ کے نقلی ڈبے اور جعلی اسٹیکر بناکر اس مین پروٹین پاؤڈر کے نام پر کاربوہائیڈریٹ اور اس کے علاوہ فلیورز اور دیگر اشیا ملاکر اسکو پروٹین پاؤڈر کے طور پر فروخت کر نے کا کام کر رہے تھے۔
ضبط کیے گئے سامان کی قیمت تقریباً 6 سے 7 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے، مظفر نگر کے علاوہ اُتر پردیش کے شہر بریلی، لکھنؤ، مہاراشٹر میں ناگپور، ہریانہ میں یمنا نگر تک اس نقلی سپلیمنٹ کے فروخت کیا جا رہا تھا۔ مظفر نگر پولیس کے مطابق اس مہم کا اصل مقصد نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنا تھا تاکہ نوجوان طبقہ اپنی باڈی کے لیے نقلی سپلیمنٹ کا استمعال کرنے سے بچ سکیں۔
مزید پڑھیں:
امروہہ میں سابق پردھان کے گھر پر لاکھوں کی چوری
آپ کو بتا دیں کہ' اس طرح کے جعلی سپلیمنٹ سے نوجوان طبقے کی صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔مزید اس کی وجہ سے جان جانے کا خوف بھی رہتا ہے۔