کووڈ-19 کے مدنظر سبھی اسکولوں میں ماسک، سینیٹائزر اور معاشرتی فاصلے کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ سبی 6 سے 8ویں کلاس کے بچوں کو دو شفٹوں میں پچاس پچاس فیصد بچوں کے حساب سے تقسیم کیا گیا ہے۔
مظفرنگر کے اصلاح الخواتین جونیئر ہائی اسکول کی پرنسپل نیلوفر تبسم فاروقی سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات ملنے کے بعد کووڈ-19 کی وجہ سے گزشتہ کئی مہینوں سے بند پڑے درجہ 6 سے 8 تک کے اسکول آج کھول دیے گئے۔ ہمارے یہ اسکول 23 اگست کو کھلنے تھے لیکن سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کی وفات ہونے پر چھٹی کی وجہ سے آج اسکولوں کو کھولا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
مظفرنگر میں کسان مہا پنچایت کا اعلان
کووڈ-19 کا خیال رکھتے ہوئے ماسک، سینیٹائزر اور معاشرتی فاصلے کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ جو طلبہ و طلبات ماسک لگا کر اسکول میں نہیں آ رہے ہیں، ان کو بھی ہماری جانب سے ماسک دیے جارہے ہیں اور کووڈ-19 سے متعلق ضروری ہدایات بتائی جا رہی ہیں۔