ETV Bharat / city

Opinion on Hijab Issue: حجاب معاملے پر مظفرنگر کے علمائے کرام کا ردعمل

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 8:13 AM IST

حجاب کا معاملہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پورے میں ملک طور پکڑ رہا ہے۔ عالمی سطح پر بھی اس معاملے پر مختلف شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مظفرنگر ضلع کے علمائے کرام نے کہا کہ حجاب ہماری ماں بہنوں کے لیے ضروری ہے Opinions of Muzaffarnagar Islamic Scholars on Hijab۔

Muzaffarnagar Islamic Scholars Opinion on Hijab Issue
Muzaffarnagar Islamic Scholars Opinion on Hijab Issue

مظفر نگر: کرناٹک کے کالجز میں حجاب پر پابندی کا معاملہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پورے ملک میں طول پکڑ رہا ہے۔ ہندو تنظیم کے کارکنان کے ذریعے حجاب کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کا مقابلہ کرنے والی لڑکی کے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے Hijab Row Karnataka۔

ویڈیو دیکھیے۔

حجاب کے معاملے کو لے کر مظفرنگر کے علمائے دین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چند اشعار کے ساتھ اپنی باتیں رکھیں ہیں۔

علمائے کرام نے کہا کہ حجاب ہماری ماں بہنوں کے لیے ضروری ہے۔ اس بچی نے جو حوصلہ دکھایا اور شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کیا، اس کی بہادری کو قاری محمد حذیفہ قاسمی نے سلام پیش کرتے ہوئے چند اشعار پیش کیے Muhammad Huzaifa Qasmi Muzaffarnagar ۔

ہر جگہ گونج برپا ہے تیری تکبیر کی
تیری آوازوں میں گویا دھار ہے شمشیر کی

تو نے ڈٹ کر کفر و باطل کا کیا جو سامنا
لاج رکھ لی تو نے پوری قوم کی توقیر کی

تیری جیسی بیٹیاں ہیں جب تلک اس ہند میں
فکر کی حاجت نہیں کفار کی تدبیر کی

تیرے عزم و حوصلے سے کانپ اُٹھا ہے جہاں
ہر کڑی ٹوٹی پڑی ہے کفرکی زنجیر کی

تو نے جب اللہ اکبر کی لگائی تھی صدا
قلب باطل پر لگی تھی چوٹ جیسے تیر کی

تو نے ثابت کردیا تو شیرنی کے مثل ہے
جب نا کی پروا تونے گیدڑوں کی بھیڑ کی

تجھ کو قاری کا سلام اے میری پیاری سی بہن
ہو نہیں سکتی ادا قیمت تیری تکبیر کی

مولانا محمد ندیم نے کہا کی حجاب کے تعلق سے جو کرناٹک میں ہماری بہنوں کو مشکلات آرہی ہیں، اس کے تعلق سے یہ کہنا چاہوں گا جو لوگ اس طرح کی حرکت کر رہے ہیں وہ بالکل غلط ہے۔

ہمارے ملک کا آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنے مذہب کے مطابق اپنی زندگی کو گزاریں۔ حجاب کا اسلام میں اہم مقام ہے، یہ عورت کا زیور ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں پردے کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے اس تعلق سے ایک شعر کے ساتھ اپنی بات رکھی۔

کفر دم توڑ دے ٹوٹی ہوئی شمشیر کے ساتھ
تم اگر نکل آؤ نعرہ تکبیر کے ساتھ

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.