ETV Bharat / city

مظفر نگر: بھارتیہ کسان یونین نے ملک کے صدر کے نام میمورنڈم پیش کیا - بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی

مظفر نگر بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی نے دیہاتی علاقوں میں کورونا وبا کی وجہ سے لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کے تعلق سے ملک کے صدر کے نام ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا۔

Indian Farmers Union presented a memorandum to the President of the country
مظفر نگر: بھارتیہ کسان یونین نے ملک کے صدر کے نام میمورنڈم پیش کیا
author img

By

Published : May 22, 2021, 4:58 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آج کلکٹریٹ کے احاطے میں بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی کے کارکنان اور عہدے داران مظفر نگر کے دیہاتی علاقوں میں کورونا وبا کی وجہ سے ہو رہی ہلاکتوں اور بدحالی کو لے کر آج ایک میمورینڈم ملک کے صدر کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔

ریاست اترپردیش کے شہری علاقوں میں کورونا وبا کے کیسز میں کمی آئی ہے لیکن دیہاتی علاقوں میں ابھی مسلسل کیسز کا نکلنا جاری ہے، جن کی وجہ سے دیہاتی علاقوں میں کافی موتیں ہو رہی ہیں اور بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی نے مطالبہ کیا کہ وائرل ٹائیفائیڈ، کھانسی اور ساتھ میں کورونا کی بیماری زیادہ پھیل رہی ہے اسلیے کووڈ-19 سنٹر کو گاؤں میں قائم کیا جائے۔

محکمہ صحت کی ٹیمیں گاؤں میں بھیجی جائیں۔ سینیٹائزیشن کرایا جائے، کورونا کی زیادہ سے زیادہ جانچ کرائی جائے، بیداری مہم چلائی جائے، جس سے کہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.