ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 43 مثبت کیس ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی 1088 رپورٹ میں 43 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 49 مثبت مریضوں کو ہسپتال سے چھٹی دے دی ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 502 رہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کسانوں کو پرامن احتجاج کا حق حاصل: اقوام متحدہ
مظفر نگر میں اب تک 90 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 43 نئے کیس ملے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 6583 متاثرہ افراد کو چھٹی دے چکی ہے۔