ETV Bharat / city

کسانوں کے مسائل پر وزیراعظم کے نام میمورنڈم

بھارتیہ کسان یونین بھانو نے کسانوں کے مختلف مسائل کو لے کر ضلعی انتظامیہ کو وزیر اعظم کے نام میمورنڈم پیش کیا۔

Memorandum to the Prime Minister
کسانوں کے مسائل پر ضلعی انتظامیہ کو وزیراعظم کے نام میمورنڈم
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 7:44 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ضلع کلیکٹریٹ پہنچے بھارتیہ کسان یونین 'بھانو' کے کارکنان نے مظفر نگر ضلع صدر اور سہارنپور منڈل صدر ساجد علی کی سربراہی میں کسانوں کے مختلف مسائل کو لے کر ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کے ذریعے ملک کے وزیراعظم کے نام پیش کیا۔

اس میمورنڈم کے ذریعے انہوں نے کہا کہ بھارتیہ کسان یونین 'بھانو' آپ سے گزارش کرتا ہے کہ بھارتی کسانوں کے مختلف مسائل کو حل کریں۔

ویڈیو

بھارتی کسان یونین تینوں زرعی قوانین پر بحث کرنے کے لیے تیار ہے، اس کے علاوہ سوامی ناتھن کمیشن کی سفارش کو نافذ کر کے ایم ایس پی کو قانونی حیثیت دی جائے تاکہ زرعی انفراسٹرکچر میں مزید اضافہ ہو سکے۔

پینشن سسٹم جسے حکومت نے ختم کر دیا ہے اسی طرح سیاسی رہنماؤں کی پینشن بھی ختم کی جائے اور ملک کے 60 سال سے زائد ہر شہری کی پینشن بحال کی جائے۔ ان تمام مطالبات کو لے کر بھانو کارکنان نے ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو وزیر اعظم کے نام پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.