ETV Bharat / city

گوڈیا مَٹھ کے مہنت کی وزیراعلیٰ یوگی سے انصاف دلانے کی اپیل - etv bharat urdu

گوڈیا مٹھ آشرم کے ڈائریکٹر بابا بھگتی بھوشن نے بی جے پی لیڈراوردو دیگر لوگوں پرآشرم میں غیر قانونی قبضہ کرنے اورآشرم کے ڈائریکٹرکوجان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا ہے، انھوں نے وزیراعلیٰ یوگی سےانصاف دلانے کی اپیل بھی کی ہے۔

گوڈیا مٹھ کے مہنت نے  وزیراعلی سےانصاف کی اپیل کی

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 7:35 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے شکرتیرتھ میں واقع گوڈیا مٹھ کے آشرم میں رہنے والے معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں آشرم کے ڈائریکٹر بابا بھگتی بھوشن جیل بھی جاچکے ہیں۔

لیکن ضمانت ملنے کے بعد انھوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور کئی لوگوں پر آشرم میں غیر قانونی قبضہ کرنے اوران کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگاتے ہوئے ریاست کے وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

گوڈیا مٹھ آشرم کے ڈائریکٹر بابا بھگتی بھوشن نے کہا کہ اگر انہیں انصاف نہیں ملا تو وہ جل سمادھی لے لیں گے۔

گوڈیا مٹھ کے مہنت نے وزیراعلی سےانصاف کی اپیل کی

دراصل سارا معاملہ بھوپا تھانہ علاقے کے شکر تیرتھ میں واقع گوڈیا مٹھ آشرم کا ہے، جہاں آشرم کے ڈائریکٹر بابا بھگتی بھوشن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی لیڈر اور دو دیگر لوگوں پر آشرم پر غیر قانونی قبضہ کرنے اور آشرم کے ڈائریکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا ہے۔

یہ وہی گوڈیا مٹھ کے ڈائریکٹر ہیں جن پر 10جون 2020 میں ضلع کی چائلڈ ہیلپ لائن ٹیم کو اطلاع ملی تھی کی شکلتال کے ایک آشرم میں تعلیم حاصل کرنے والے معصوم بچوں سے آشرم میں چُنائی کا کام اور جانوروں کا چارہ کٹوایا جا رہا تھا۔

جس کی اطلاع پر چائلڈ ہیلپ لائن ٹیم کے ذریعے آشرم میں چھاپے ماری کی گئی اور آشرم سے دس بچوں کو آزاد کرایا گیا۔

سبھی دس بچے میزورم اور تریپورہ کے رہائشی بتائے گئے تھے، اس معاملے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آشرم کے ڈائریکٹر بابا بھگتی بھوشن گوند اور ایک ان کے شاگرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھوں نے آشرم سے گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں:تھوک کر عقیدت مندوں میں پرساد بانٹنے کا ویڈیو وائرل

پولیس نے اس پورے معاملے پر بچوں کے بیان اور میڈیکل رپورٹ کی بنا پر بھوپا تھانے میں راکھی دیوی چائلڈ لائن کی ممبر کی تحریر پر آشرم کے ڈائریکٹر بابا بھگتی بھوشن گوند ایک اور ان کے شاگرد کے خلاف 323، 377،504، اور سیکشن 5ایف اور سیکشن 6 کے تحت مقدمہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

آشرم میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ مظفرنگر عدالت میں زیر غور ہے آشرم کے ڈائریکٹر بابا بھگتی بھوشن اور ان کے شاگرد چند ماہ پہلے ہی ضمانت پر جیل سے رہا ہو کے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.