ایس ڈی گروپ آف کامرس کی جانب سے رنگ اتسو منایا گیا۔ جس میں اسکولی بچوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر ہولی کی مبارکباد پیش کی، اس موقع پر اسکولی بچوں کے ذریعے ثقافتی اور رنگارنگ پروگرام بھی پیش کیا گیا۔
پروگرام میں بی اے سیکنڈ ایئر کی طالبہ علماء نواب نے بتایا کہ 'ہولی کے تہوار کے مدنظر ہمارے ایس ڈی ڈگری کالج آف کامرس میں آج ایک رنگارنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Holi festival was celebrated at SD College of Commerce
اس پروگرام میں ہم سبھی بچوں نے حصہ لیا، اور رنگارنگ اور ثقافتی پروگرام پیش کیا اور ایک دوسرے کو رنگ لگا کر ہولی کی مبارکباد دی۔
طالبہ نے کہا کہ 'مسلم ہونے کے باوجود بھی ہم نے ایک دوسرے کو رنگ لگا کر مبارکباد پیش کیا، انہوں نے کہا کہ سبھی مذاہب کے تہواروں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر امن و امان کے ساتھ منانا چاہیے، جس سے آپس میں بھائی چارہ بڑھے گا اور دوریاں ختم ہوگی اور ملک ترقی کرے گا۔