ETV Bharat / city

مظفر نگر: دارالشفا کلینیک میں مفت علاج

مظفر نگر میں جمعیت علمائے ہند کی جانب سے دو روز قبل کھولے گئے دارالشفا کلینیک پر مفت علاج شروع ہوا۔

Free treatment
مفت علاج
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 5:41 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے رام پورم میں جمعیت علماء ہند نے سماجی خدمات کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے غریبوں کے لیے گزشتہ دو روز قبل ایک مفت کلینک کا آغاز کیا تھا۔ اس کلینک میں آج غریب عوام کیلئے مفت علاج شروع ہوا۔ سینیئر ڈاکٹر کے ذریعے مفت علاج ہونے پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔

مفت علاج

کلینک میں غریب عوام کو مفت علاج اور مفت دوائیاں فراہم کی گئیں۔

علاج کے لیے پہنچے جان محمد نے بتایا کہ 'ہمیں معلوم ہوا تھا کہ جمعیت علمائے ہند کی جانب سے ایک مفت کلینک کھولا گیا ہے، جہاں پر سینیئر ڈاکٹرز کے ذریعے اچھی دوائیاں اور مفت علاج کیا جا رہا ہے۔ یہاں پر آکر اور سینیئر ڈاکٹر کو دکھا کر مجھے کافی اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ یہ جمیعت کی ایک اچھی پہل ہے جس سے غریب عوام کو کافی فائدہ پہنچے گا'۔

علاج کے لئے پہنچے محمد مبین نے بتایا کی 'ہم یہاں پر علاج کے لئے آئے ہیں اور ڈاکٹر کو دکھا کر ہمیں کافی اچھا محسوس ہو رہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر نگر: جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے مفت کلینک کا افتتاح

کلینک پر موجود ڈاکٹر مجیب الرحمان نے بتایا کہ 'جمعیت علمائے ہند کی جانب سے لگائے گئے اس مفت کلینک پر متعدد مریض دیکھے جا چکے ہیں اور ان کو دوائیاں بھی مفت دی گئی ہیں'۔

کلینک کے انچارج مولانا مکرم قاسمی نے بتایا کہ 'دو روز قبل ریاست کے صدر مولانا اشہد رشیدی کے ذریعے اس دارالشفا کا افتتاح کیا گیا تھا۔ ہماری کوشش یہ ہے کہ جو غریب عوام ہیں جن کے پاس علاج کے لیے پیسہ نہیں ہیں اور پیسہ نہیں ہونے کی وجہ سے وہ علاج نہیں کرا رہے ہیں، ہماری کوشش رہے گی کہ جمعیت علمائے ہند کی جانب سے ان تک دوائیاں پہنچائی جائیں۔ ہمارا یہ پیغام پورے اضلاع میں پہنچے جس سے لوگ آئے اور علاج کرائیں اور اس مفت کلینیک سے فائدہ اٹھائیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.