اترپردیش کے ضلع شاملی کی کاندھلہ پولیس نے پنچایت انتخابات سے قبل غیرقانونی شراب کی فیکٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے بین ریاستی شاطر شراب سمگلرز کوگرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پولیس نے ملزمین کے قبضے سے دو لگژری کار اور بھاری مقدار میں ریکٹی فائر کیمیکل سے نقلی انگریزی اور دیسی شراب بنانے کا سامان ریپر، بار کوڈ، مُہر کا ڈھکَّن، خالی بوتلیں برآمد کی ہیں۔
ملزمین کا نام اجے کمار، سدھیر کمار، سچن کمار، بھوپندر اور سنیل ہے۔ ملزمین نے اپنے مفرور ساتھیوں میں سے ایک کا نام انل تاہم دوسرے کا نام نوشاد بتایا ہے۔
پولیس نے شراب کے ملزمین سے 45 باکس غیر قانونی شراب اور 2025 پوے برآمد کیے ہیں جن کی قیمت مارکیٹ میں تقریب 45 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
ایس پی شاملی سکریتی مادھو نے پولیس ٹیم کو 25 ہزار روپے کا نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے جس نے نکلی شراب فیکٹری کا پردہ فاش کیا۔
پولیس نے گرفتار پانچوں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا اور مفرور ملزمین کی تلاش شروع کر دی۔