ETV Bharat / city

مظفرنگر: انکاؤنٹر میں پانچ بدمعاش گرفتار - crime in muzaffarnagar

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں پولیس اور شرپسندوں کے مابین انکاؤنٹر میں پولیس نے پانچ بدمعاش کو گرفتار کیا اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

انکاؤنٹر میں پانچ بدمعاش گرفتار
انکاؤنٹر میں پانچ بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Mar 6, 2020, 6:27 PM IST

مظفرنگر کے سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس ابھیشیک یادو کے زیر انتظام ملزمین کے خلاف مہم میں آج دن نکلتے ہی میرا پور پولیس کو ایک بڑی کامیابی اس وقت ملی جب میرا پور پولیس کا پانچ شاطر شرپسندوں سے انکاؤنٹر ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بدمعاش میرا پور کے قطب پور روڈ پر چیکنگ کے دوران لوٹ کی واردات کو انجام دینے جا رہے تھے۔

انکاؤنٹر میں پانچ بدمعاش گرفتار

تصادم کے دوران تین شرپسندوں کی ٹانگ میں گولی لگی جبکہ دو بھاگنے والے شرپسندوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ دو شرپسند فرار ہو گئے۔

پکڑے گئے شرپسندوں کے نام ذیشان عرف رضوان، اسلام الدین ولد مستقیم، امجد ولد بابو، نعمان ولد اکرم اور فیضان ولد الیاس بتایا گیا ہے۔

شرپسندوں کے قبضے سے پولیس نے تین بائک، دو تمنچے اور کارتوس برآمد کیے۔ پکڑے گئے شرپسند شاطر ہیں۔ یہ لوگ لوٹ اور گئی دیگر وارداتوں کو انجام دے چکے تھے۔ پکڑے گئے شرپسندوں پر دیگر تھنا میں مقدمات درج ہیں۔ زخمی شرپسندوں کو علاج کے لئے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.