بھارت میں 16 مارچ سے 12 سے 14 سال کے بچوں کو کوونا وبا سے بچانے کے لیے ٹیکہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ مظفر نگر میں ضلع ہسپتال سمیت 11 مراکز پر یہ ٹیکہ کاری مہم چلائی گئی۔ مظفرنگر ضلع ہسپتال میں 12 سے 14 سال کے بچوں کو کرونا کا ٹیکہ لگایا گیا COVID-19 Vaccination for Children Begins in Muzaffarnagar۔
مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ /9/10/2008 میں پیدا ہونے والے نو عمروں یا جن کی عمر 12 سال سے زیادہ ہیں، ان کو 16 مارچ سے کووڈ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
60 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد اب احتیاطی خوراک حاصل کر سکیں گے.
ضلع میں چودہ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پہلے سے ہی ویکسینیشن مہم کے تحت ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں مزید معلومات دینے کے لیے مظفر نگر ڈسٹک میڈیکل آفیسر کی سربراہی میں ضلع اسپتال کے ریڈ کراس روم میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔