اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے چارتھاول تھانہ علاقے کے دھیڈو کلاں گاؤں کے رہائشی راجندر پرجاپتی کے دو بچے 15 سالہ لڑکی نیہا اور 13 سالہ لڑکا انس پیر کی رات شدید سردی سے نجات کے لیے کمرے میں کوئلے کی آگ جلائی اور کمرہ بند کر کے سو گئے۔
کمرے کی کھڑکیاں اور دروازے بند ہونے کی وجہ سے کوئلے سے نکلنے والا زہریلا دھواں کمرے میں ہی پھیل گیا اور لحاف میں سوئے ہوئے بھائی بہن کئ دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔
منگل کی صبح دیر تک دونوں بچوں کے نہ اٹھنے پر والدین نے ان کے کمرے میں دیکھا تو دونوں بچوں لحاف میں مردہ پایا۔ دونوں بچوں کی ایک ساتھ موت سے خاندان میں کہرام مچ گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچی اور واقعہ کا جائزہ لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ راجندر پرجاپتی کے صرف دو بچے تھے اور زہریلے دھوئیں کی وجہ سے دونوں کی ایک ساتھ موت ہو گئی۔ اس واقعہ سے گاؤں میں بھی غم کی لہر ہے۔