اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ضلع کلیکٹریٹ پہنچے بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی کے کارکنان نے مظفر نگر کے ضلع ترجمان کی سربراہی میں کسانوں کے مختلف مسائل پر مشتمل ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کے ذریعہ گورنر کے نام پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس میمورنڈم کے ذریعہ بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی گزارش کرتی ہے کہ ہندوستانی کسانوں کے مختلف مسائل کو حل کریں۔ بھارتی کسان یونین لوک شکتی تین زرعی قوانین کے خلاف تب تک احتجاج کرتی رہی گی جب تک کہ یہ قوانین حکومت واپس نہیں لے لیتی ہے۔
اس کے علاوہ فارم کمیشن قائم کیا جائے اور سوامی ناتھن کمیشن کی سفارش کو نافذ کر کے ایم ایس پی کو قانونی حیثیت دی جائے تاکہ زرعی انفراسٹرکچر کو بنیادی طور پر فروغ مل سکے۔
بھارتی کسان یونین لوک شکتی کے ضلع ترجمان قاری محمد غیور نے کہا کی موجودہ حالات میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اظافے سے عوام کافی پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر نگر: بڑھتی مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج
کسانوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے جو تین زرعی قوانین نافذ کیے ہیں ان کو واپس لینے کا مطالبہ ہم تین ماہ سے بھی زائد عرصے سے کر رہے ہیں۔ ہم اس کے خلاف دلی کے سرحدی بارڈر پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان قوانین کے خلاف آج ہم نے مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ کو گورنر کے نام میمورنڈم بھی پیش کیا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں جلد از جلد یہ زرعی قوانین واپس لیے جائیں'۔