مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے کانگریس نے شیوسینا کے ساتھ جانے کے اشارے دیے ہیں۔
کانگریس کے سابق وزیراعلیٰ پرتھوی چوہان نے کہا کہ 'شیوسینا، ہمارے پاس حکومت سازی کی تجویز پیش کرتی ہے تو ہم اس تجویز کو پارٹی اعلیٰ کمان کے سامنے پیش کریں گے اور حلیف جماعتوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ حالانکہ اس سلسلے میں شیوسینا کی طرف سے اب تک کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔'
واضح رہے کہ آج شیوسینا اور بی جے پی کی میٹنگ ہونے والی تھی مگر یہ میٹنگ منسوخ کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کی طرف سے شیوسینا کے ساتھ 50 ۔ 50 کے فارمولے پر بات نہیں ہونے کی وضاحت پیش کرنے کے بعد یہ میٹنگ منسوخ کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ کے ذریعے ریاست میں بی جے پی کا ہی وزیراعلیٰ ہوگا، یہ بیان دینے کے بعد سے ریاست میں نئی صف بندی ہونے کی چہ میگوئیاں ہیں۔
مزید پڑھیں: برطانوی رکن پارلیمان کی کشمیری عوام سے راست گفتگو کی داخواست رد
پرتھوی چوہان نے کہا کہ 'شیوسینا اور ہمارا سیاسی نظریہ مختلف ہے لیکن ایک ساتھ آنے کی بات ہے تو شیوسینا، بی جے پی سے بہتر ہے لہذا شیوسینا کی حمایت کی جائے یا نہیں؟ اس بابت حزب اختلاف کی جماعتیں یقیناً غور کریں گی؟
کانگریس کے اس بیان کے بعد یہ سوال گشت کر رہا ہے کہ ریاست میں کس کی حکومت بنے گی؟