ETV Bharat / city

'سرکاری تقاریب میں وندے ماترم بھی گایا جائے'

مہاراشٹر اسمبلی اجلاس کے دوران شیوسینا نے مطالبہ کیا کہ سرکاری تقاریب کے دوران وندے ماترم بھی گانے کا اہتمام کیا جائے۔

سرکاری تقاریب میں وندے ماترم بھی گایا جائے

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 2:19 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں شیوسینا کے رکن دیواکر راوتے نے قانون ساز کونسل میں ایک قرار داد پیش کی اور مطالبہ کیا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کی تقاریب کے آغاز اور اختتام پر وندے ماترم کو گایا جانا لازمی قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے قومی ترانہ 'جن گن من' ہر سرکاری تقاریب میں گانا لازمی ہے۔ اسی طرح سے وندے ماترم کو گائے جانے کا اہتمام لازمی قرار دیا جائے۔

سرکاری تقاریب میں وندے ماترم بھی گایا جائے
سرکاری تقاریب میں وندے ماترم بھی گایا جائے

جب یہ قرار داد پیش کی گئی تو اس وقت ایوان میں وزیر سیاحت ادتیہ ٹھاکرے بھی موجود تھے، اس قرار داد کے بعد انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ معاملہ مرکزی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے۔ اس لیے مرکزی حکومت کا کام ہے لہٰذا ریاستی حکومت اس معاملے پر آزادانہ طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی البتہ مرکز سے ریاستی حکومت سے اس ضمن میں کارروائی کرنے کی سفارش کرسکتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.