ETV Bharat / city

Uproar over Nawab Malik Case in Maharashtra Assembly: اسمبلی اجلاس کے پہلے دن نواب ملک کے معاملے پر زور دار ہنگامہ - Maharashtra Assembly session adjourned

مہاراشٹراسمبلی اجلاس کا آج آغاز ہوا لیکن اجلاس کے آغاز ہوتے ہی اپوزیشن نے آج نواب ملک کے معاملے پر خوب ہنگامہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر دیوندر فڑنویس نے برسراقتدارحکومت کو نشانہ بنایا۔ اپوزیشن نے کہا کہ یہ سرکار داؤد ابراھیم کے اشاروں پرکام کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نواب ملک کا اب تک استعفی نہیں لیا گیا۔ Uproar over Nawab Malik Case in Maharashtra Assembly

اسمبلی اجلاس کے پہلے دن اپوزیشن کا ہنگامہ،کاروائی ملتوی

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 9:41 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پہلے روز ہی مہاوکاس اگھاڑی کے اراکین و وزراء نے گورنر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی جس کے بعد گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے اپنی تقریر سے قبل ہی قومی ترانہ کے درمیان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے جس کی وجہ سے اسمبلی میں شور شرابہ ہو گیا۔ مہا وکاس اگھاڑی کے اراکین نے اسے ایوان اور قومی ترانہ کی توہین قرار دیا۔ Uproar over Nawab Malik Case in Maharashtra Assembly

اسمبلی اجلاس کے پہلے دن اپوزیشن کا ہنگامہ،کاروائی ملتوی

اپوزیشن نے بی جے پی وزیر اقلیتی امور نواب ملک کے استعفی کا مطالبہ کیا اور اپنے اس مطالبہ کو لے کر ایوان میں احتجاج شروع کر دیا جس کی وجہ سے ایوان کا یہ اجلاس مزید ہنگامہ خیز ہو گیا۔ Maharashtra Assembly session adjourned

اس اجلاس میں ریاست کا بجٹ بھی پیش ہونا ہے، اسی دوران ہنگاموں میں ایوان کی کارروائی کو کئی مرتبہ ملتوی کرنا پڑا۔

اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ نواب مالک پر سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں، باوجود اس کے حکومت نے ان کا ابھی تک استعفی کا مطالبہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کس کے دباؤ میں کام کر رہی ہے یا حکومت پر کس کا زور ہے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے۔

شیواجی مہاراج پر یوم مراٹھی پر اورنگ آباد میں گورنر مہاراشٹر نے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ چانکیہ کے بغیر چندر گپت کی کیا حیثیت سمرتھ کے بغیر شیواجی مہاراج کی کیا اہمیت یہ سوال کیا تھا جس پر تنازع شروع ہوگیا۔

این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہا کہ شیواجی مہاراج سے متعلق گورنر کے قابل اعتراض بیان پر اراکین اسمبلی ناراض تھے اسی لئے انہوں نے اپنا اعتراض ظاہر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.