ETV Bharat / city

قوم یتیم ہے، کوئی پرسان حال نہیں: شمشیر خان پٹھان - مسلم نمائندوں سے گزارش

قربانی کے مسئلہ پر عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ 'آج تک قربانی کے تعلق سے کوئی مثبت بیان حکومت کی طرف سے نہیں آیا جبکہ حکومت کی طرف سے ایک مضحکہ خیز بیان آیا کہ علامتی قربانی کی جائے۔ اس کا مطلب سمجھنے سے ہر کوئی قاصر ہے'۔

Shamshir Khan Pathan
شمشیر خان پٹھان
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 9:35 AM IST

ممبئی: عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان نے کہا 'اس علامتی قربانی کا مطلب کیا ہے یہ نا ہی قوم سمجھ پارہی ہے اور نہ ہی قوم کے لیڈران'۔ انہوں نے کہا کہ 'افسوس کی بات ہے کہ چار مسلم وزرا ٔ حکومت میں ہوتے ہوئے حکومت سے قربانی کیلئے اجازت نہیں لے پا رہے ہیں اور اس کے برعکس یہ دیکھا جا رہا ہے کہ دوسری ریاستوں سے جو بکرے فروخت کیلئے آ رہے ہیں یا پھر ریاست کے مختلف مقام سے جو بکرے ممبئی آ رہے ہیں انہیں چیک ناکہ پر روکا جا رہا ہے اور پریشان کیا جا رہا ہے۔'

خان پٹھان نے مزید کہا کہ 'موجودہ حکومت مہاوکاس اگھاڑی کی سرکار نہ لگتے ہوئے بی جے پی کی حکومت دکھائی دے رہی ہے اور وہ تمام ظلم جاری ہیں جو شاید بی جے پی حکومت میں بھی نہیں تھے۔ اس کی ایک مثال شہریت ترمیمی بل کے دوران احتجاج کو روکنے کیلئے جھوٹے کیس کیے گئے اور احتجاج کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا گیا۔ کوئی بھی مسلم رہنما حکومت سے ٹکر لیکر قربانی کے تعلق سے کوئی اجازت نامہ نہیں لے پا رہا ہے کیونکہ جتنے منتخب ہوئے ایم ایل اے اور وزرا ٔ ہیں وہ اپنے آقاؤں کی خوش آمد میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کے آقاؤں کو قربانی کے مسئلہ پر نہ کچھ کہنا ہے اور نہ کچھ کرنا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'مثال کے طور پر این سی پی کے لیڈران شردپوار کی، کانگریس کے لیڈران راہل گاندھی کی ، سماجوادی پارٹی کے لیڈران اکھلیش یادو کی اور مجلس اتحادالمسلمین کے لیڈران اسدالدین اویسی کی غلامی کر رہے ہیں اور ان لیڈروں نے کبھی بھی آج تک مسلمانوں کے جائز حق کیلئے آواز نہیں اٹھائی۔ ایسی صورت میں مسلمان اپنے آپ کو سیاسی اعتبار سے یتیم محسوس کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ان منتخب ہوئے لیڈروں کو بددعا دے رہے ہیں، جو ان کے جائز حق کیلئے اپنا منہ نہیں کھول پا رہے ہیں۔ '

شمشیر خان پٹھان نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم نمائندوں سے گزارش کی ہے کہ 'جس طرح سے دوسری قوموں کے تہوار بغیر کسی پابندی کے منائے جا رہے ہیں تو اسی صورت میں ان تمام تہواروں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ تمام منتخب ہوئے نمائندے اپنی پارٹی لائن کو چھوڑ کر قربانی کے مسئلہ پر اگر ایک پلیٹ فارم پر آ جاتے ہیں تو حکومت کو جھکنا پڑے گا اور قربانی سے پہلے جو ظلم و بربریت چل رہی ہے اسے روکنا پڑے گا۔'

عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان نے کہا کہ 'آج بھی مہاراشٹر حکومت کے ماتحت کام کرنے والے افسران بی جے پی کی پالیسی کو ہی چلا رہے ہیں اور جب تک ایسے لوگوں کو پہچان کر انہیں ہٹایا نہیں جائے گا تو اس طرح کے ظلم مسلسل چلتا رہے گا اور وہ وقت دور نہیں کہ آنے والے وقت میں انہیں افسران کی مدد سے بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آ جائے ۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.