ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی سبزی منڈی علاقے میں واقع تنگ گلیوں سے منسلک برسوں پرانہ جونا لوکھنڈ بازارJonah Lokhand Bazaar ہے۔ اس بازار میں تقریباً 50 سے زائد دکانیں ہے جہاں شاہ برادری کے لوگ جشتی پتروں یعنی ٹین سے گھروں میں استعمال کیے جانے والے مختلف قسم کے ساز و سامان بناتے ہیں۔ لیکن پلاسٹک کے اشیا کی بڑھتی مانگ کے سبب ٹین tin businessکا یہ کاروبار اب سست رفتار سے چل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب سے پلاسٹک اور اسٹیل کے اشیا کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اس کے بعد سے ان کا کاروبار بری طرح سے متاثر ہوگیا ہے۔ فیروز شاہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پہلے رسوئی گیس نہیں ہونے کی وجہ سے زیادہ تر گھروں میں پتروں سے بنا ہوا چولہا استعمال کیا جاتا تھا۔ لیکن آج تقریباً ہر گھر میں رسوئی گیس پہنچ چکی ہے جس کے سبب پتروں کے چولہو کا استعمال مکمل طور پر بند ہوچکا ہے۔
لیکن آج رسوئی گیس کی بڑھتی قیمت غریبوں کی استطاعت سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ جس کے باعث لوگ اب پھر سے پچاس سال پیچھے جارہا ہیں۔ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے لوگ اب دوبارہ سے لکڑیوں سے جلنے والے چولہے کو ترجیح دے رہے ہیں۔