مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا اتحاد کے لیے حسب توقع نہیں رہے۔ وہیں کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیے اطمینان بخش رہے۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو تنہا واضح اکثریت بتائی گئی تھی اور اس کے ساتھ ہی بی جے پی، شیوسینا اور اس کی حلیف جماعتوں کو 200 سے زائد نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ کانگریس اور این سی پی اتحاد کی سیٹوں میں کمی ہونے کی بات کہی گئی ہے لیکن انتخابی نتائج سے کہیں نہ کہیں بی جے پی، شیوسینا اتحاد کو دھچکا لگا ہے لیکن اب تصویر واضح ہوگئی ہے کہ ریاست میں بی جے پی اور شیوسینا اتحاد حکومت سازی کرے گی۔