ETV Bharat / city

شیوسینا سے ادھو ٹھاکرے ایم ایل سی انتخابات کے لیے نامزد - ادھو ٹھاکرے

ریاست مہاراشٹر میں قانون ساز کونسل کی 9 خالی نشستوں کے لیے 21 مئی کو انتخابات ہوں گے۔

thackeray
thackeray
author img

By

Published : May 5, 2020, 10:28 PM IST

شیوسینا کی جانب سے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو نامزد کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس کے علاوہ پارٹی نے قانون ساز کونسل کی موجودہ اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر نیلم گورے کو بھی نامزد کیا ہے۔

ڈاکٹر نیلم گورے
ڈاکٹر نیلم گورے

ادھو ٹھاکرے جنہوں نے 28 نومبر 2019 کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا، وہ ریاستی اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں سے کسی کے بھی رکن نہیں ہیں اور ان کے لیے یہ ضروری ہے کہ 27 مئی تک وہ قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہو جائیں۔

گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی جانب سے سفارش کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے قانون ساز کونسل کی 24 اپریل کو خالی ہوئی 9 نشستوں کے لیے، کورونا وائرس کی مہلک وبا کے پیش نظر ملتوی کیے گئے ان انتخابات کو دوبارہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

قانون ساز کونسل کی 9 خالی نشستوں کے لیے انتخابی عمل کل سے شروع ہو چکا ہے۔

ڈاکٹر نیلم گورے، چندرکانت رگھوونشی، ہیمنت ٹکلے، کرن پواسکر، آنند ٹھاکر، سمیتا واگھ، پرتھوی راج دیشمکھ، ارون اشتہاد اور ہری سنگھ راتھوڑ کی خالی نشستوں پر تمام سیاسی جماعتوں کے بہت سے امیدوار نظریں لگائے بیٹھے ہیں جن میں اسمبلی انتخابات میں ہارنے اور مسترد ہونے والے امیدواروں کی بڑی تعداد شامل ہے اور ہر کوئی اس کوشش میں ہے کہ انہیں بھی جگہ مل جائے۔

قانون ساز کونسل کی 9 خالی نشستوں کے لیے 21 مئی کو انتخابات ہو رہے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ان 9 نشستوں میں سے پانچ نشستیں مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کو اور چار نشستیں بی جے پی کو دی جائیں گی۔

حالیہ راجیہ سبھا انتخابات میں مہا وکاس اگھاڑی نے این سی پی کو دو نشستیں دی تھیں لہذا اس انتخابات میں این سی پی کو ایک نشست ملنے کا امکان ہے جبکہ شیوسینا اور کانگریس کو دو، دو نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے، شیوسینا کو الاٹ کی جانے والی دو نشستوں میں سے ایک پر مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ ڈاکٹر نیلم گورے کو دوسری نشست دی گئی ہے۔

کانگریس کی جانب سے سابق وزراء عارف نسیم خان اور سچن ساونت کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

اسمبلی انتخابات میں ہارنے والی سابق وزیر پنکجا منڈے اور اسمبلی انتخابات میں مسترد ہوئے سابق وزرا ایکناتھ کھڈسے، ونود تاوڈے اور چندر شیکھر باونکولے کو بی جے پی کی طرف سے انتخابی میدان میں اتارنے کا امکان ہے۔

ایکناتھ کھڈسے نے قانون ساز کونسل جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رام داس آٹھولے نے مطالبہ کیا ہے کہ بی جے پی کے کوٹے سے ایک نشست ری پبلکن پارٹی کو دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.