ETV Bharat / city

شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے کسانوں کی حمایت میں اترے - ممبئی

کسانوں کی حمایت میں ہی ممبئی کے آزاد میدان میں تین روزہ احتجاج کیا جائے گا اور مہاراشٹر کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت(شیوسینا، این سی پی اور کانگریس) نے حمایت کی ہے۔

Sharad Pawar, Uddhav Thackeray
Sharad Pawar, Uddhav Thackeray
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 10:37 AM IST

Updated : Jan 20, 2021, 10:49 AM IST

این سی پی کے قومی ترجمان اور مہاراشٹر کے اقلیتی وزیر نواب ملک نے کہا کہ دہلی میں احتجاج کر رہےکسانوں کی حمایت میں ممبئی کے آزاد میدان میں 23 جنوری تا 25 جنوری کو ہونے والے احتجاج میں شرد پوار اور وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے شریک ہوں گے۔

مہاراشٹر کے اقلیتی وزیر نواب ملک

نواب ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'این سی پی نے کسانوں کی تحریک کی حمایت کی ہے کیوں کہ مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے نئے زرعی قوانین کے خلاف ہے۔

ریاستی وزیر نواب ملک نے یہ بھی واضح کیا کہ اب مہاوکاس اگھاڑی کی تینوں جماعتیں اور ان کے قائدین بشمول وزیراعلیٰ بھی اس احتجاج میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سنگھو بارڈر پر کسان گزشتہ تقریباً دو ماہ سے مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن حکومت کسانوں کے مطالبات منظور نہیں کر رہی ہے جو کہ ناانصافی ہیں تاہم سپریم کورٹ نے اس قانون پر روک لگا دی ہے جبکہ کسانوں تنظیموں اور حکومت کے مابین متعدد میٹنگیں ہوچکی ہیں لیکن کوئی حتمی فیصلہ نہیں نکلا۔

واضح رہے کہ شرد پوار کو کسانوں کا رہنما کہا جاتا ہے اور وہ ہمیشہ کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں۔ اس معاملے میں صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کرنے والے وفد میں شرد پوار بھی شامل تھے۔

Last Updated : Jan 20, 2021, 10:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.