ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک کی 45 ویں سائنسی نمائش منصورہ طبیہ کالج کیمپس، مالیگاؤں میں منعقد کی گئی تھی۔
اس ضلعی سائنسی نمائش میں مالیگاؤں تعلقہ، باگلان تعلقہ، منماڑ تعلقہ اور ناسک ضلع سے سینکڑوں اسکول کے طلبہ نے سائنس پروجیکٹ، ماڈل اور آئیڈیا کے ساتھ حصہ لیا۔
اس نمائش کے آخری روز بہتر کارکردگی پیش کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا، اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
اس سائنسی نمائش میں پرائمری ایجوکیشن آفیسر نتن بچھاؤ، سیکنڈری ایجوکیشن آفیسر ویسالی انکر، صدر ناسک ضلع سائنس ڈپارٹمنٹ دلیپ آہیر، پرنسپل منصورہ کالج ڈاکٹر اے کے قریشی اور دیگر تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔