ETV Bharat / city

بارہ بنکی: مسجد مسمار کرنے پر رضا اکیڈمی نے وزیر داخلہ کو خط لکھا

author img

By

Published : May 22, 2021, 3:18 PM IST

اتر پردیش کے شہر بارہ بنکی میں غریب نواز مسجد علاقائی ایس ڈی ایم کے حکم پر مسمار کیے جانے کے بعد رضا اکیڈمی نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر اس معاملے میں ایس ڈی ایم کے خلاف جانچ کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Raza Academy wrote a letter to the Home Minister on the demolition of the mosque
بارہ بنکی: مسجد مسمار کرنے پر رضا اکیڈمی نے وزیر داخلہ کو خط لکھا

رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا ہے کہ مسجد کے سارے دستاویز موجود تھے اور کورٹ سے 31 تک کارروائی پر روک لگائی گئی تھی۔ باوجود اسکے ایس ڈی ایم نے ایسی حرکت کی ہے۔ اس مسماری کے دوران مسجد میں دینی اور شرعی کتابیں رکھی ہوئی تھیں جنکی بےحرمتی ہوئی ہے۔

ویڈیو

نوری نے کہا کہ غریب نواز مسجد کی تاریخ بہت ہی قدیم ہے۔ اس معاملے میں قانونی لڑائی مسجد انتظامیہ لڑ رہی تھی۔ مسجد کے دستاویز اُنکے پاس موجود ہیں۔ مسجد انتظامیہ طویل عرصے سے یہ لڑائی لڑ رہی ہے لیکن کسی افسر کے ذریعے کورٹ کی حکم عدولی کرنا یہ کورٹ کا مذاق اڑانے کے جیسے ہے اور اس معاملے میں ایس ڈی ایم سمیت ان سارے افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، جنہوں اس مسماری کے دوران کارروائی کے نام پر اس میں شامل رہے۔

Raza Academy wrote a letter to the Home Minister on the demolition of the mosque
مسجد مسمار کرنے پر رضا اکیڈمی نے وزیر داخلہ کو خط لکھا

یاد رہے کہ اس سے قبل اسی مسجد کو لیکر مسلمانوں نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد 35 کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کر لیا، اس کے بعد سے علاقے کے لوگ خوفزدہ ہیں اور اپنے اپنے گھروں کو چھوڑ کر چلے گئے ۔ مسجد جب مسمار کی جا رہی رہی تھی تو وہاں سرکاری عملہ موجود تھا جبکہ آس پاس کسی کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.