ملازمین کا کہنا ہے کہ 'کمپنی نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور مستقل ملازمت پر رکھنے سے انکار کردیا ہے جس کے خلاف ممبئی سے تعلق رکھنے والے 450 ملازمین کمپنی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں'۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ 'وہ 25 برس سے کمپنی میں کام کر رہے ہیں اس کے باوجود ان کے مستقبل کا کوئی بھی بھروسہ نہیں، ایسے وقت میں وہ کیا کریں'۔
واضح رہے کہ پیپسی کو کمپنی میں ممبئی کے مختلف علاقے کے 450 افراد کام کرتے ہیں، مذکورہ افراد کمپنی میں تیار ہونے والے مشروبات کو پورے ممبئی میں سپلائی کرتے ہیں، اب ان کی نوکری خطرے میں ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ 'اگر کمپنی انہیں مستقل ملازمت پر نہیں رکھتی ہے تو وہ جلد ہی لیبر کمشنر سے رابطہ کریں گے۔'