ETV Bharat / city

ریلوے کی لاپروائی سے بھیڑ جمع ہوئی: کانگریس

مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھورات اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان نے بدھ کو پارٹی کی پریس بریفنگ میں کہا کہ 'کورونا کو روکنے کے لیے سب کو مل کر جنگی سطح پر کام کرنا ہے لیکن جب کچھ لاپروائی ہوتی ہے تو باندرہ جیسے واقعات پیدا ہوتے ہیں۔'

thorat
thorat
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 9:34 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:11 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'ریلوے کے ایک خط میں کچھ گاڑیاں چلانے کی بات کہی گئی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور صورت حال خراب ہوگئی۔ ریلوے کو پہلے تو آن لائن ٹکٹ بکنگ نہیں کرنی چاہئے تھی اور گاڑیاں چلانے کے تعلق سے خط جاری نہیں کرنا چاہئے تھا۔'

کانگریس کے رہنماوں نے کہا کہ 'یہ بھیڑ ریلوے کی لاپروائی سے جمع ہوئی۔ لاپروائی اتنی سنگین ہے کہ 14 اپریل کو 2 بجے تک ٹکٹ بکنگ ہو رہی تھی اور اچانک 3 بجے کہا جاتا ہے کہ ریل گاڑیاں نہیں چلیں گی اور یہ لاپروائی اس واقعہ کی وجہ بنی ۔ ریلوے وزیر پیوش گویل کو اس طرح کے واقعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مسٹر تھورات اور چوہان نے کہا کہ 'ریاستی حکومت کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پوری طاقت کے ساتھ کام کر رہی ہے اور کورونا وبا کو ہرانے کی جنگ میں مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔ اس وبا کو روکنے کے لیے جو بھی ہدایات مرکز سے ملے گی اس پر سختی اور مخلصانہ طریقے سے عمل کیا جا ئے گا۔'

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.