مہاراشٹر کے پربھنی میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے چار نئے معاملے سامنے آنے اور متاثرین کی تعداد 100 سے پار ہونے کے بعد تین دن کےلئے کرفیو لگادیا گیا ہے۔
ضلع کلکٹر دیپک مگلیکر نے جمرات کو یہ اطلاع دی۔ ضلع انتظامیہ نے شہر میں کورونا متاثرین کی تعداد 100 سے زیادہ ہوجانے کے بعد بدھ کی آدھی رات سے ہفتے کی آدھی رات تک کے لئے کرفیو لگایا ہے۔
ضلع میں کورونا وائرس کے چار نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی ہے جن میں سے 97 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں اور پانچ لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔
واضح ہو کہ مہاراشٹر ملک میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر ہے۔