ETV Bharat / city

پالگھر ماب لنچنگ: 110 افراد گرفتار - پالگھر ماب لنچنگ

پولیس نے بتایا کہ ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کاندیولی سے گجرات، پالگھر کے اندرونی راستوں سے سفر کرنے والے تین افراد کو پالگھر کے گڈچنچلے گاوں کے لوگوں نے 17 اپریل کو چوری کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

palghar
palghar
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 11:05 PM IST

پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں 110 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں 101 ملزمین کو 30 اپریل تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ 9 نابالغوں کو جوینائل شیلٹر ہوم میں بھیج دیا گیا ہے۔

پالگھر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے شندے نے کہا کہ پولیس فوری طور پر جائے واقعہ پر پہنچی، اس کے باوجود گاوں کے لوگ، ان کو زدوکوب کرتے رہے۔

شندے نے کہا کہ 'سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ گاوں والے ڈنڈے، پتھر اور دیگر چیزوں سے کار کو توڑ رہے ہیں اور پولیس کے فوری طور پر جائے واقعہ پر پہنچنے کے بعد بھی تینوں افراد کو زدوکوب کر رہے ہیں۔'

شندے نے بتایا کہ 'تینوں افراد کو اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ہمارے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ تحقیقات جاری ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.