ETV Bharat / city

سوشانت سنگھ خودکشی معاملہ، بی ایم سی کو نوٹس - ازخود کارروائی کا آغاز

فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں آج مہاراشٹر اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے سوشانت سنگھ کی ادکارہ گرل فرینڈ ریہا چکرورتی کے مردہ خانے کا دورہ کرنے اور وہاں وقت گزارنے والی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے ممبئی پولیس اور بی ایم سی کو نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے وضاحت طلب کی ہے-

ریہا چکرورتی
ریہا چکرورتی
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 8:12 PM IST

کمیشن نے خبروں کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور شہری حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ پیر 31 اگست تک اس معاملے میں اپنی تفصیلی وضاحت پیش کریں۔

ذرائع کے مطابق 14 جون کو سوشانت سنگھ کی موت کے بعد انکی لاش کو کوپر ہسپتال ولے پارلے کے مردہ خانے میں رکھا گیا تھا جھاں ریہا چکرورتی گئی تھیں ان ویڈیو اور خبروں کو کمیشن کے عہدیداران نے دیکھا تھا اس کے بعد کمیشن نے اپنے لیگل ونگ کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس سے متعلقہ دفعات کا پتہ کریں کیونکہ صرف خاندان کے افراد کو ہی متوفی کے قریب مردہ خانے میں جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی سی بی آئی جانچ شروع

کمیشن نے کارپوریشن کی جانب سے چلائے جانے والے اسپتال کے ڈین کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریہا چکرورتی کے مردہ خانے میں جانے کی اجازت دینے اور اس کے پاس پہنچنے کے پس پردہ صورتحال کی وضاحت کریں-

ویڈیوز سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر وائرل ہونے کے بعد کمیشن کو اس معاملے میں گذشتہ ماہ متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد اس نے ازخود کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قانون کے مطابق چونکہ مرنے والوں سے غیرمتعلقہ افراد کو مردہ خانوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہے، لہذا اس معاملے میں ملوث تمام افراد کو متعلقہ قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.