ETV Bharat / city

Mumbai Corona SOPs: ماسک نہ پہننے پر عوام سے جرمانہ وصولنے والا پولیس اہلکار خود بغیر ماسک کے - ای ٹی وی بھارت

ملک بھر میں عوام الناس سے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کورونا ایس او پیز Mumbai Corona SOPs پر کی سختی سے عملدرآمد کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے تاہم بعض مقامات پر لاء انفورسمنٹ ایجنسیز Law Enforcement Agencies کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے تئیں غفلت پر عوام میں یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ آیا کورونا ایس او پیز کو صرف عوام الناس کے لئے ہی وضع کیا گیا ہے یا اس میں عوام و خواص سبھی یکساں ہیں؟

Corona SOPs: ماسک نہ پہننے پر عوام سے جرمانہ وصولنے والا پولیس اہلکار خود بغیر ماسک کے!
ماسک نہ پہننے کا جرمانہ وصول کرنے والا پولس اہلکار بغیر ماسک کے پایا گیا
author img

By

Published : Dec 1, 2021, 3:26 PM IST

Updated : Dec 1, 2021, 3:36 PM IST

ممبئی کے مضافات Mumbai Outskirtsمیں واقع چارکوب قبرستان کے پاس پیش آئے واقعے نے کورونا کے تئیں وضع کی گئی ہدایات Mumbai Corona SOPs انتظامیہ سمیت پولیس اہلکاروں Mumbai Police کی عملدرآمد پر سوالیہ نشان عائد کیے ہیں۔

سماجی رابطہ گاہ پر ایک پولیس اہلکار - جو ماسک نہ پہننے پر عوام سے جرمانہ وصول کر رہا ہے - کی فوٹو وائرل ہوئی جس میں پولیس اہلکار نے خود ماسک Police Constable not Wearing Mask ٹھیک ڈھنگ سے نہیں پہنی ہے۔

ملاڈ کے مسلم اکثریتی علاقے مالونی سے تعلق رکھنے والے صدیق انصاری نے سماجی رابطہ گاہ پر پولیس اہلکار کے ساتھ لی گئی سیلفی کو ٹویٹر پر شیئر کیا جس میں پولیس اہلکار نے خود صحیح طریقے پر ماسک نہیں پہنی ہے۔

صدیق انصاری کے مطابق وہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مالونی سے چارکوب کی جانب جا رہا تھا اور چند پولیس اہلکار ناکہ بندی کرکے موٹر سائیکل سواروں کی ماسک کی جانچ کر رہے تھے۔

انصاری کے مطابق ماسک نہ پہننے کی پاداش میں ان پر 200 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تاہم انکے مطابق جرمانہ وصول کرنے والے پولیس اہلکار نے خود صحیح ڈھنگ سے ماسک نہیں پہنی تھی اور انصاری نے ان سے ایک سیلفی کا مطالبہ کیا جسے ان کے مطابق، پولیس اہلکار نے خوشی سے قبول کر لیا اور اس سیلفی کو انہوں نے سماجی رابطہ گاہ پر شیئر کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون، جسے سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں دریافت کیا گیا تھا، تیزی سے دنیا کے کئی ممالک میں پھیل رہی ہے۔ ملک بھر میں عوام الناس سے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کورونا ایس او پیز پر کی سختی سے عملدرآمد کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے تاہم بعض مقامات پر لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے تئیں غفلت پر عوام میں یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ آیا کورونا ایس او پیز کو صرف عوام الناس کے لئے ہی وضع کیا گیا ہے یا اس میں عوام و خواص سبھی شامل ہیں؟

Last Updated : Dec 1, 2021, 3:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.