ETV Bharat / city

ممبئی: میونسپل انتظامیہ کی پلازما عطیہ کرنے کی اپیل

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ 'کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والے چار افراد کے پلازما نے اینٹی باڈیز کا مثبت تجربہ کیا ہے اور اب دوسرے مریضوں کے علاج کے لیے اس کا استعمال کیا جائے گا۔'

plasma therapy
plasma therapy
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 5:38 PM IST

میونسپل انتظامیہ نے کووڈ 19 کی مہلک وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا پلازما عطیہ کرنے کے لیے آگے آئیں۔

میونسپل انتظامیہ نے کہا کہ 'جیسا کہ کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والے چار افراد کا پلازما، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے استعمال کیا جائے گا، اس لیے ہم کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والے افراد سے اپیل کرتے ہیں، وہ اپنا پلازما عطیہ کرنے کے لیے آگے آئیں۔'

قبل ازیں دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیئری سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کے سرین نے کہا کہ 'جو افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو رہے ہیں، ان کے خون میں اینٹی باڈیز / پلازما بنتے ہیں جو اس وائرس کے خلاف لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر تھوڑا سے اینٹی باڈیز / پلازما کسی دوسرے مریض کو دیا جاتا ہے، جس کی حالت نازک ہے تو یہ پلازما اس کے صحتیاب ہونے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔'

حالانکہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ 'کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والے تمام مریضوں کے خون میں اینٹی باڈیز کی مقدار مناسب نہیں ہوتی ہے جس مقدار کی ضرورت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے ہوتی ہے۔'

دریں اثنا مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 8068 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 1076 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 342 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.