ممبئی میں لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد پہلے عام لوگوں نے مطاہرہ کیا اور چھوٹے چھوٹے کاروباریوں نے بھی مظاہرے کیے، اب ممبئی میں ہوٹل مالکان و ملازمین بھی حکومت کے ذریعے نافذ کیے جانے والے اس لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ کیا۔
پر امن طریقے سے جاری اس احتجاجی اپنے ہاتھوں میں بینر لئے حکومت سے اس بات کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ کووڈ قوانین پر عمل کرتے ہوئے ہوٹل کو دوبارہ کھولا جائے۔
احتجاج میں شامل پارسین دربار کے مالک جاوید احمد نے کہا کہ' ہم پہلے لاک ڈاؤن کے نقصان سے ابھی باہر نہیں نکل پائے ہیں کہ پھر حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کردیا، اس طرح سے اچانک لاک ڈاؤن کرنے سے ہم لوگوں کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ کم سے کم 50 فیصد ہوٹلوں میں بیٹھنے کا انتظام کیا جائے مکمل لاک ڈاؤں نہ کیا جائے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ہم لوگ اپنے ہوٹلوں کو چلائیں گے۔