ETV Bharat / city

ممبئی: دیویندر فڑنویس نے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما دیویندر فڑنویس نے آج سینٹ جارج، جی ٹی اور بی وائی ایل نائر اسپتال کا دورہ کیا جہاں کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

devendra fadnavis
author img

By

Published : May 6, 2020, 5:19 PM IST

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما دیویندر فڑنویس نے آج سینٹ جارج، جی ٹی اور بی وائی ایل نائر اسپتال کا دورہ کیا جہاں کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے صحت حکام سے بات چیت کی اور ڈینز، سپرنٹنڈنٹز، ڈاکٹرز اور نرسز کی خدمات کی ستائش کی۔

فڑنویس نے سینٹ جارج اسپتال میں سپرنٹنڈنٹز ڈاکٹر کھوبراگڑے اور ڈاکٹر گائیکواڈ سے ملاقات کی، جی ٹی اسپتال میں ڈاکٹر شنگرے اور ڈاکٹر دیشپانڈے سے ملاقات کی اور نائر اسپتال میں ڈین ڈاکٹر جوشی سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ ملک میں مہاراشٹر ایک ایسی ریاست ہے جہاں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت کے مطابق ریاست میں کووڈ 19 کے کل مریضوں کی تعداد 15525 ہے۔ ان میں سے 617 مریضوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 2819 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.