ETV Bharat / city

دیوالی کے موقع پر ممبئی میں پٹاخے جلانے پر پابندی

احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارپوریشن کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 1:35 PM IST

Mumbai bans
Mumbai bans

ممبئی مونسپل کارپوریشن نے آج یہاں دیوالی کے موقع پر ممبئی میں پٹاخے جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس سلسلے میں کارپوریشن نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق کارپوریشن کے حدود میں کسی بھی عوامی مقامات پر دیوالی کے موقع پر پٹاخے نہیں جلائے جاسکتے ہیں بلکہ صرف دیوالی کے دن 14 نومبر کو ہی نجی رہائشی کالونیوں میں پھول جھڑی یا انار جیسے کم قوت والے پٹاخوں کو جلانے کی اجازت ھوگی۔

احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارپوریشن کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔

واضح رہے کہ نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے دہلی این سی آر سمیت ملک بھر میں آج رات سے 30 نومبر تک ہر قسم کے پٹاخوں کی فروخت یا استعمال پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 'متعلقہ ریاستوں کی طرف سے بیان کردہ تہواروں کے دوران پٹاخوں کے استعمال کے اوقات کو دو گھنٹے تک محدود رکھا جائے گا۔ اگر انتظامیہ نے اس حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا ہے تو دیوالی اور گرو پورب کے وقت شام 8 سے 10 بجے، چھٹ پر صبح 6 بجے سے 8 بجے کے درمیان پٹاخوں کا استعمال جائز ہوگا۔ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر رات 11.55 بجکر سے 12.30 بجے تک پٹاخوں کے استعمال کو قانونی جوازیت ہوگی۔'

وہ ریاستیں جہاں ہوا کا معیار بہتر ہے وہاں این جی ٹی نے پٹاخوں پر پابندی کو 'آپشنل' (اختیاری) قرار دیا ہے۔ تاہم ریاستوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے خصوصی مہمات کا اہتمام کرے۔

نیشنل گرین ٹریبونل کا حکم ایک عرضی پر آیا ہے جس میں این سی آر میں پٹاخوں سے پیدا ہونے والے فضائی آلودگی کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔ یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ہوا کا معیار عدم اطمینان بخش ہے جس کے باعث کورونا وائرس وبائی امراض کی شدت پر ممکنہ اثر پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.