ETV Bharat / city

ممبئی کے ہوٹل میں رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکرنےخودکشی کرلی

ممبئی کے ایک ہوٹل میں رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکرنے پنکھے سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ممبئی دادرانگر حویلی سے آزاد رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکرآج صبح جنوبی ممبئی کی ایک ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔

MP Mohan Delkar commits suicide at Mumbai hotel
ممبئی کے ہوٹل میں رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکرنےخودکشی کرلی
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 9:29 AM IST

دادرانگر حویلی سے آزاد رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکر آج صبح جنوبی ممبئی کی ایک ہوٹل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولس نے جائے وقوع سےگجراتی زبان میں لکھا ہواایک خودکش نوٹ ملا ہے۔

پولس کے مطابق موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی ابھی تک اس خودکشی کے پیچھے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ممبئی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکر میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن کے ایک ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔ میرین ڈرائیو پولیس کی ایک ٹیم اے سی پی کولاباکی قیادت میں کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق58برس کے موہن ڈیلکر 1987سے2019 تک وہ 7 بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔1989 میں وہ کانگریس کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ بن گئے۔ وہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ بھی بنے۔

مگر1989 میں باقاعدہ طور پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور بی جے پی سےرکن اسمبلی بن گئے۔

1999میں آزاد رکن اسمبلی کی حیثیت سے منتخب ہوئے تب سے لے کر2019 تک وہ آزاد رکن پارلیمنٹ رہے۔ان کے اہل خانہ میںان کی بیوہ کالابن ،دو بچے ابھینیو اور دیویتا ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کے پاس سے گجراتی زبان میں برآمد ہونے والے نوٹ میں خودکشی کی وجہ لکھتے ہوئے متوفی نے بڑے رہنماؤں کے ناموں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ مجھے ذلیل کیا کرتے تھے اس بابت پولیس کی طرف سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے موہن ڈیلکرآدیواسی اورقبائلی عوام کے لئے جدوجہدکرتے ہوئے سلواسا میں ٹریڈ یونین کے رہنما کی حیثیت سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے یہاں مختلف کار فیکٹریوں میں کام کرنے والے قبائلی عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی اور جدوجہد کی1985میں قبائلیوں کے لئے ایک قبائلی ترقیاتی تنظیم کا آغاز کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.